کرسی پر نماز کا حکم


کرسی پر نماز پڑھنا ؟

اسلام وعلیکم عرض یہ ہےکہ میری ریڑ کی۔ھڈی اور ٹا نگ کا أپریسن ہوا ہے ویسے تو الحمد و للہ میں کھڑے ہو کر نماز پڑہ لیتا ہوں کبھی کبھی میری کمر میں درد ہوتا ہے تو میںں کرسی پر بیٹھ نماز پڑہ لیتا ہوں مسجد میں ذیادہ تر نماز میں  کھڑےہو کر پڑھتا ہوں لیکن گھر پر میرا رل کرتا ہے کہ میں نماز کر سی پر بیٹھ کر پڑوں یا پڑھتا ہوں کیا میدے لیے یہ جائز ہے قرأن و حدیث کی روشنی مین جواب دیں ۔۔۔اسلام وعلیکم محمد اکرم أرائیں حیدرأباد پاکستان

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

حدیث میں  ہے، عمران بن حصین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیمار تھے، حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے نماز کے بارے میں  سوال کیا، فرمایا: ’’کھڑے ہو کر پڑھو، اگر استطاعت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو لیٹ کر، اﷲ تعالیٰ کسی نفس کو تکلیف نہیں  دیتا مگر اتنی کہ اس کی وسعت ہو۔‘‘ (اس حدیث کو مسلم کے سوا جماعت محدثین نے روایت کیا۔


         بزار مسند میں  اور بیہقی معرفۃ میں  جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کو تشریف لے گئے، دیکھا کہ تکیہ پر نماز پڑھتا ہے یعنی سجدہ کرتا ہے اسے پھینک دیا، اس نے ایک لکڑی لی کہ اس پر نماز پڑھے، اسے بھی لے کر پھینک دیا اور فرمایا: زمین پر نماز پڑھے اگر استطاعت ہو ،ورنہ اشارہ کرے اور سجدہ کو رکوع سے پست کرے۔ 


         جو شخص بوجہ بیماری کے کھڑے ہو کر نما زپڑھنے پر قادر نہیں  کہ کھڑے ہو کر پڑھنے سے ضرر لاحق ہوگا یا مرض بڑھ جائے گا یا دیر میں  اچھا ہو گا یا چکّر آتا ہے یا کھڑے ہو کر پڑھنے سے قطرہ آئے گا یا بہت شدید درد ناقابل برداشت پیدا ہوجائے گا تو ان سب صورتوں  میں بیٹھ کر رکوع و سجود کے ساتھ نماز پڑھے۔ (3) (درمختار) (بہار شریعت باب مریض کی نماز  ) 

آج کل مساجد میں کرسیوں کے زیادہ استعمال کی وجہ یہ ہے کہ معمولی تکلیف  والا بھی کرسی پر نماز پڑھتا ہے، جب کہ کرسی پر نماز پڑھنے کا حکم شرعی حکم یہ ہے کہ:


جو شخص کسی بیماری کی وجہ سے  کھڑے ہونے پر قادر نہیں، یا کھڑے ہونے پر  تو قادر ہے، لیکن زمین پر بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر نہیں، یا قیام و سجود کے ساتھ نماز  پڑھنے کی صورت میں بیماری میں اضافہ یا شفا ہونے میں تاخیر یا ناقابل برداشت شدید قسم کا درد ہونے کا غالب  گمان ہو، تو ان صورتوں میں وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔ کسی قابلِ برداشت معمولی درد یا کسی موہوم تکلیف کی وجہ سے فرض نماز میں قیام کو ترک کردینا اور کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز  نہیں۔ زمین پر سجدہ کرنے اور قیام پر قدرت ہونے کی صورت میں اگر فرض و واجب نماز میں قیام ترک کیا تو نماز ادا نہیں ہوگی۔


اسی طرح فرض نماز  میں مکمل قیام پر تو قادر نہیں، لیکن کچھ دیر کھڑا ہو سکتا ہے، ایسے شخص کے لیے اتنی دیر کھڑا ہونا فرض ہے، اگرچہ کسی چیز کا سہارا لینا پڑے، اس کے بعد وہ بقیہ نماز بیٹھ کر پڑھ سکتاہے، پھر اگروہ زمین پر سجدہ کرسکتاہو تو زمین پر بیٹھ کرنماز پڑھے، اور اگر زمین پر بیٹھنے میں اسے ناقابلِ برداشت تکلیف ہو تو  کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔


جو  شخص قیام پر تو قادر ہو،  لیکن کمر یا گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو تو اس سے قیام بھی ساقط ہوجاتا ہے۔


جو شخص قیام پر تو قادر نہیں، لیکن زمین پر بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر ہے تو اس کے لیے اشارہ سے سجدہ کرنا جائز نہیں، ایسے شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ زمین پر بیٹھ کر باقاعدہ سجدے کے ساتھ نماز ادا کرے، صرف اشارے سے  سجدہ کرنا کافی نہیں ہوگا۔


مسجد میں کرسیاں ایک جانب ہوں تو اچھا ہے ، اوراگر صف مکمل نہ ہو تو درمیان  میں بھی کرسی پر نمازجائز ہے۔مسجد انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بقدرِ ضرورت کرسیاں مسجد میں رکھیں اور نمازیوں کو چاہیے کہ جن کو درج بالاتفصیل کے مطابق کرسی پر نمازپڑھنا جائز نہ ہو  وہ ہرگز کرسی پر نماز نہ پڑھیں واللہ اعلم و رسولہ 

فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 👇🏻
https://t.me/joinchat/zRegWnHwDwE5ZDg1

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے