فتاوی کے چورں سے خبردار

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام کہ زید کا ایک گروپ ہے اور خود دوسرے علماء کے گروپ میں شامل ہے اور وہاں سے فتوے کوپی کر کے اصل مجیب کا نام ہٹا کر اپنا نام لکھ کر وائرل کرتا ہے خود کی کوئی تحقیق نہیں ہوتی اس طرح کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں* 


*سائل عبداللہ حیدر*

*وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ* 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق یہ حرکت بری ہے قابل مذمت ہے 

آج کل سوشل میڈیا پر ہر کوئی مفتی بن کے بیٹھا ہے اور فقہ میں یتیم ہے اخلاق سے بھی گرے ہوئے ہیں ان لوگوں میں انسانیت کا کوئی حصہ نظر نہیں آتا بس ایک Watass app گروپ بنا دو اور مفتی بن جاؤں پھر اگرچہ علم فقہ سے ان کا کوئی  دور کا  واسطہ نہیں ہے بس کسی مفتی کا فتوی چوری کر کے اپنا نام لکھ دیں گے اور مفتی بن جائیں گے 

 *سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے* 

 *سونے والو جاگتے رہو چوروں کی رکھوالی ہے*  

ایسا ہی ہمارے ساتھ ہوا ہے دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن کا فتوی ایک چور نے چوری کر کے اپنا نام لکھ کر وائرل کر دیا جو ہمارے ایک دوست ملک پاک سے انھوں نے مجھے بھیجا تھا صلاتہ التسبیح کے متعلق فتوی تھا اب قارئین خود فیصلہ کرے کہ اگر ان کی  نیت صاف ہوتی تو وہی فتوی سائل کو سینڈ کر دیتے یا کم از کم جس دارالافتاء کا فتوی تھا اس کا حوالہ بھی نقل کر دیتے مگر یہ سب کرے گے تو صاحب مفتی نہیں کہلائے گے حالانکہ اگر یہ جس مفتی کا فتوی ہو اسی کا حوالہ نقل کرتے تو یہ ان کے لیے بہتر تھا ہو سکتا ہے فتوی میں کوئی غلطی ہوئی ہو تو آپ زمدار نہیں ہوتے  لیکن یہ فرضی مفتی بغیر محنت کے کسی کا فتوی کوپی کر کے اصل مجیب کا نام ہٹا کر خود کا نام لکھ کر کیا جھوٹ نہیں ہے؟  اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے  ( قرآن ) کیوں یہ لوگ منافق والے کام کرتے ہیں؟   اللہ تعالٰی فرماتا ہے ترجمہ اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور  بات سیدھی کہا کرو  (قرآن )  ہم ان جاہل خائن فرضی مفتیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں   تمام احباب سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا کے ہر کسی کے فتوی کا اعتماد نہ کرے آپ کو ہمیشہ جس مفتی پر پکا اعتماد ہو اسی پر بھروسہ کرنا ان چوروں سے دور رہنا ہمارا گروپ دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن کے نام سے چلتا ہے جس میں  ہمارے ہر جواب کی pdf کے ٹائٹل پیج پر صاف لکھا ہوا ہے کہ یہ دارالافتاء دعوت اسلامی کے ماتحت نہیں ہے؟! تاکہ کبھی ہم سے غلطی ہو جائے تو دعوت اسلامی پر کوئی انگلی نہ اٹھائے بلکہ جس کو اعتراض ہو وہ ہم سے رابطہ کریں  اور جسے مفتی بن کا شوق ہے تو پہلے تعلیم حاصل کرے فتوے کی چوری کرنا شریف آدمی کا کام نہیں ہے نادان اگر تجھے دین کی خدمت کا جذبہ ہے تو وہی فتوی سائل کو سینڈ کر دے تیرے لیے یہ بھی ثواب کا کام تھا مگر نادان نے کوپی کر کے اپنا نام منافق میں لکھا دیا واللہ اعلم 

*ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے