معتکف کو مسجد میں فون کا استعمال؟

​معتکف کو مسجد میں فون کا استعمال کرنا؟


دارالافتا۶ - 17:34


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ


زید اعتکاف میں ہے اور موبائل  لیکر مسجد میں گیا ہےاس میں زید دینی پوسٹ کرتا ہے کھبی کیسی کا فون بھی آتا ہے اور بات بھی کرتا ہے کیا زید کو موبائل لیکر ساتھ میں جانا کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں




سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کگھڑیا پھولتوڑا


وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 


الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 


صورت مسئولہ میں مسجد میں فون کا استعمال کرنا مکروہ اور  انٹرنیٹ کا استعمال سخت مکروہ کہ موبائل کا کوئی بھی کام کرنے کےلیے  اوپن کرتے ہی کچھ نہ کچھ فحش ایڈوٹائز ضرور آتی ہے جسے روکنا ممکن نہیں حدیث میں ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی مسجدوں کو بچوں، دیوانوں، تاجروں، شور کرنے (والوں سے محفوظ رکھو ) الخ (سنن ابن ماجہ جلد اول صفحہ 232 ) مسجد کا ادب لازم سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں بارگاہ نبوی میں آواز بلند کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اس پر تمام اعمال کے ضائع ہونے کی دھمکی دی گئی ہے اور بارگاہ خداوندی اس احترام کے زیادہ لائق ہے  (فتاوی رضویہ جلد 5 صفحہ 364 ) قانون شریعت میں ہے مباح باتیں بھی کرنے کی مسجد میں اجازت نہیں  (قانون شریعت صفحہ 114 )مسجد میں دنیا کی باتیں کرنی مکروہ ہے مسجد میں کلام کرنا نیکیوں کو اس طرح کھاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے یہ جائز کلام کے متعلق ہے ناجائز کلام کے گناہ کا کیا پوچھنا  ( دلچسپ معلومات صفحہ 131 )  معتکف کو کچھ روز کا اعتکاف کرنا ہے تو کچھ دشواری بھی برداشت کرے نفس کی بات نہ مانے صرف مسجد میں عبادت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے آج فون کا زمانہ ہے تو سائل کہی بہانے بنا کر فون رکھنے کی اجازت چاہتا ہے کیا پہلے لوگ جو اعتکاف کرتے تھے ان کی بھی تو کچھ ضرورتیں ہوئی ہو گی انہوں نے بھی تو اپنی ضروریات کسی طرح پوری کی ہوگی لہٰذا فون رکھنے سے پرہیز کریں ہاں سخت ضرورت ہو تو بغیر نیٹ والا موبائل رکھے 


واللہ اعلم و رسولہ 


کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 


دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 


تاریخ 27 مارچ 2022 بروز اتوار


Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے