کفار کے تیہوار کی مٹھائی؟
السلام علیکم و رحمت اللہ
مسئلہ :- عام طور پر غیر مسلم
پڑوسی ہوتے ہیں تو وہ تیوہار
پر مٹھائیاں وغیرہ پہوچاتے
تو اس لینا یا کھانا کیسا ہے
Abdul Rahman bikaner rajsthan
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
کفار کے تہوار کی مٹھائی اس دن نہ لے ہاں اگر دوسرے دن دے تو لے لے نہ یہ سمجھ کر کہ ان خبثاء کے تہوار کی مٹھائی ہے بلکہ مال موذی نصیب غازی سمجھے (الملفوظ حصہ اول صفحہ 163 ) یعنی یہ مٹھائی ان کے تہوار کی سمجھ کر لینا جائز نہیں البتہ کہ یہ ایک مٹھائی ہے اور فری میں دیتے ہیں تو لینے میں کوئی حَرَج نہیں واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ
تاریخ 17 مارچ 2022 بروز جمعرات
Comments
Post a Comment