قبر کی زمین فروخت ؟
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ محترم جناب مقام عالی بعد سلام سنی مومن جماعت کی قبرستان کی زمین ایک 180 گھر مومن جماعت کا قبرستان ہے اور اب اس قبرستان میں اس 180 گھر والو کے علاواہ دوسرے سنی مومن بھائی کو تدفین کرنا ہو تو اس سے قبرستان میں تدفین کی اجرت لے سکتے ہیں براے کرم رہنمائی فرمائیں
سائل رکن الدین
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
یہ بھی سوال ہوگا ایسا زمانہ بھی ہم دیکھیں گے کہ مسلمان کو قبر میں دفن ہونے تک کی قیمت چکانی پڑے گی افسوس صد افسوس نفس کی صامت سے لوگوں نے دین میں مشکلات کو پیدا کیا ہے حالانکہ دین اسلام آسانیاں پیدا کرنے والا مذہب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک دین آسان ہے (جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 39 ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمھیں آسانی کے لئے بھیجا ہے دشواری کے لئے نہیں (جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 41 ) اور فرمایا کہ اللہ تعالٰی کو نرمی والا دین پسند ہے (جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 42 ) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی تم میں سے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتا ہے تو اسے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانا چاہے (فتاوی رضویہ جلد 24 صفحہ 503 ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے ایک عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے کو تقویت کا باعث ہوتا ہے الخ (صحیح البخاری جلد اول صفحہ 255 ) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے جو بندہ اپنے بھائی کی حاجت برآری میں لگا رہتا ہے اللہ تعالٰی اس کی حاجت پوری فرماتا رہتا ہے جس نے کسی مسلمان بھائی کی مصیبت دور کر دی اس کے عوض اللہ تعالٰی قیامت کے روز کی مصبتوں میں سے اس کی مصیبت رفع فرمائے گا الخ (الترغیب و الترہب جلد دوم صفحہ 301 )
ایمان والے مومن کو سمجھانے کے لیے یہ احادیث کافی ہے مسلمان کو جب کوئی تکلیف پہنچے تو اس کی تکلیف کو دور کرنے کا حکم ہے نہ اس غمزدہ کو تم تکلیف پہنچاو نہ جانے لواحقین کے گھر کا حالات کیسا ہے اور پھر بڑی شرم کی بات ہے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو بیگانہ جانے حالانکہ حدیث میں تو مسلمان بھائی بھائی ہیں کیا آپ کے گھر میں کوئی موت ہو اور دوسرے مسلمان آپ سے قبر میں دفن ہونے کا پیسہ مانگتے تو اس وقت آپ کے دل پر کیا گزرتی اس طرح ہرگز نا کرے اس رویہ سے مسلمانوں کے دل پر تکلیف ہوتی ہے اور پھر دشمن اسلام کو انگلی اٹھانے کا موقع آپ فراہم کر رہے ہیں لہٰذا قبر میں دفن ہونے کا پیسہ نہ لے البتہ بعد میں ان لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دے پھر وہ جو اپنی حیثیت کے مطابق دے اسے قبول کر لیں مگر لازمی قرار ہرگز نہ دے بالخصوص موت کے معاملے میں قبرستان کے لئے مال کی ضرورت ہو تو چندہ جمع کر کے اس کی ضرورت پوری کرے مگر یہ نہ کرے اس طرح کرنے کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں کسی کے پاس مال نہیں ہے اور اس پر آپ لازم کرتے ہیں تو خدشہ ہے کہ وہ بدمذہب نہ ہو جائے قومی کام کرنے کے لئے اور بھی بہت موقے ہے موت کے وقت یہ نہ کرے
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 24 مارچ 2022 بروز جمعرات
Comments
Post a Comment