رات کے نوافل میں قرائت جہری ؟

​حضرت دوسری عرض یہ ہے کی پنروی شب کی مغرب کی نماز کے بعد جو نفل چھ رکعتیں پڑھی جاتی ہیں اس میں  قرات   جہری یا سری  کونسی کرنی چاہیے ،،،،،،، محمد عثمان قادری 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

رات کے نفل جماعت سے پڑھنے میں امام پر جہر سے قرات پڑھنا واجب ہے اور دن میں نوافل پڑھنے میں آہستہ پڑھنا واجب ہے اور رات کے نوافل اگر تنہا پڑھتا ہے تو اختیار ہے چاہے آہستہ پڑھے یا بلند آواز سے  (جہر ) پڑھے  (فیوضات رضویہ تشریحات ہدایہ جلد دوم صفحہ 243 ) درمختار ردالمتار جلد دوم صفحہ 397 میں ہے دن میں نفل پڑھنے والا وہ سری قرائت کرتا ہے اور جہر میں منفرد کو اختیار دیا گیا ہے (تنویر الابصار جلد دوم باب قرائت صفحہ 398  میں ہے رات میں نفل پڑھنے والا امامت کرے تو جہر قرائت کرے!   واضح رہے کہ جو نفل مغرب کے بعد سے پڑھے وہ رات میں شمار ہوتے ہیں اور طلوع آفتاب سے عصر تک دن کے نفل میں شمار ہوگے واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 18 مارچ 2022 بروز جمعہ

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے