ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں لگانا؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال مسجد کے اتارے ہوے پترے (چھت) کسی دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں یا نہیں
سائل عبید رضا باڑمیر راجستھان
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
نہیں لگا سکتے فتاوی فقہ ملت جلد دوم صفحہ 144 میں ہے مسجد کا سامان مدرسہ یا کسی اور جگہ لگانا جائز نہیں یہاں تک کہ ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں نہیں لگا سکتے (بحوالہ فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ 438 ) البتہ یہ پترے اس مسجد کو ضرورت نہیں ہے تو دوسری مسجد والوں کو فروخت کر کے اس کی قیمت اس مسجد میں استعمال کرے تو جائز ہے واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 2 اپریل 2022 بروز ہفتہ
Comments
Post a Comment