عصر کے بعد سجدہ تلاوت؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟ سائل تاج محمد اکبری
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
نماز عصر کے بعد سجدہ تلاوت کرنے میں کوئی حَرَج نہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ تاخیر کرے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں ان اوقات میں آیت سجدہ پڑھی تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ میں تاخیر کرے یہاں تک کہ وقت کراہت جاتا رہے اگر وقت مکروہ ہی میں کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر وقت غیر مکروہ میں پڑھی تھی (اور اب ) وقت مکروہ میں سجدہ کرنا مکروہ تحریمی ہے (بہار شریعت حصہ سوم )
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 17 اپریل 2022 بروز اتوار
Comments
Post a Comment