بدمذہب سے امداد منع مگر مال موذی نصیب غازی

​سوال   ذبح بھی سنی کرتا ہے اور پکانے والے بھی سنی ہی ہے مگر اُنکا جو پیسہ لگتا مثلا ۔گوشت کا ۔اور پکانے والے کی مزدوری ۔اور برتن دھونے والی کی مزدوری ۔ تو وہ سب شیعہ دیتا ہے میرا مقصد شیعہ کے پیسوں کا کھا سکتے ہیں کہ نہیں 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

صورت مسئولہ میں شیعہ بدمذہب ہے اس سے کسی بھی طرح کی مالی امداد لینا جائز نہیں (فتاوی بحر العلوم جلد دوم صفحہ 226 ) میں ہے یہ  بدعت سے چندہ مانگنا نہیں چاہے ازخود دے تو مسجد میں لگانا نہیں چاہے!  پس شیعہ کے روپیہ سے کھانا جائز نہیں البتہ ملک میں اس وقت حالات نازک ہے اس لیے سب کو اتحاد سے رہنا ہوگا لہٰذا بدمذہب خود دیتے ہیں اور منع کرنے میں اگر کوئی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو نہ لے اور اگر فتنہ کا اندیشہ ہو تو یہ سمجھ کر  لے لیں کہ مال موذی نصیب غازی 

واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 18 اپریل بروز پیر 2022

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے