پیتل کے برتن ؟

​اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،معزز علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ۔مین سوال     ہے     کہ پیتل کے لوٹا یا کٹورایا پلیٹ گلاس میں پانی پینا مردوں اور عورتوں کے لیے کیاحکم ہے معقول جواب عنایت فرمائیں۔  آپ کا شکرگذار محمد امجدرضا قادری ازہری

 پھلتوڑاکھگڑیا

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

سونے چاندی کے علاوہ دھات کے برتن جائز ہے لیکن سنت کے خلاف ہے 

اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے تانبے، پیتل کے برتنوں میں کھانا پینا ثابت نہیں۔ مٹی یا کاٹھ (یعنی لکڑی) کے برتن تھے اور پانی کے لئے مشکیزےبھی۔(فتاویٰ رضویہ،ج 22،ص129) مزید فرماتے ہیں: (مٹی کے برتن) میں کھانا پینا بھی تواضُع سے قریب تَر ہے، کھانے پینے کے برتن مٹّی کے ہونا افضل ہے کہ اِس میں نہ اِسراف ہے نہ اِترانا، حدیث میں ہے:جو اپنے گھر کے برتن مٹّی کے رکھےفرشتےاُس کی زیارت کریں۔(فتاویٰ رضویہ، حصّہ الف،ج 1،ص336 واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 25 اپریل بروز پیر 2022

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے