معذور کرسی پر نماز پڑھے

​السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ

زید ایک نمازی ہے  جو گاہے بگاہے جماعت میں بھی شامل ہوتے ہیں مگر وہ ایک پاؤں  سے اپاہج ہے جب وہ سجدے کرتا ہے یا قعدہ میں بیٹھتا ہے تو اس کا پاؤں قبلہ رخ ہو جاتا ہے جس پہ عام مصلیوں کا اعتراض ہے کہ پاؤں کا قبلہ رخ ہونا بے ادبی ہے حضور والا سے درخواست ہے کہ صحیح جواب شریعت کے روشنی میں عنایت فرمائیں...؟؟

نوازش ہوگی

سائل _ محمد منصور رضا

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 


اگر کوئی ایسا معذور ہےکہ نماز میں پاؤں موڑ کر بیٹھ نہیں سکتا، ور نہ ہی زمین پر سجدہ کرسکتا ہے تو ایسا شخص بیٹھ کر قبلہ کی طرف پاؤں کرکے اشارہ  سے رکوع وسجدہ کرکے نماز پڑھ سکتا ہے،  لیکن اگر سجدہ  زمین پر کرسکتاہو تو  اسے چاہیے کہ زمین پر بیٹھ کر قبلہ رخ ہو کر پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے، اور  سجدہ زمین پر کرے۔  البتہ  اگر سجدے میں بھی ٹانگ موڑنے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے یا زمین پر سجدہ ہی نہیں کرسکتا تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ  لے۔  جب تک ایسا عذر نہیں ہے کہ وہ ہر طرح سے مجبور ہو کہ نہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے وہ قبلہ کی طرف پاوں نہ پھلائے  اگر مجبوری ہے   تو حکم یہ کہ وہ قبلہ کی طرف پاؤں پھلا کر بھی نماز پڑھ سکتا ہے جیسا کہ قاضی میں ہے کہ نماز کے لئے مریض پیٹھ کے بل لیٹے اور اس کے پاؤں قبلہ رخ ہو  (فتاوی قاضی خان جلد اول صفحہ 369 )  ہدایہ میں ہے اگر بیٹھ نے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو لیٹ کر اور اپنے پاؤں کو قبلہ کی جانب رکھے اور اشارے کے ساتھ رکوع و سجود کرے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مریض کھڑا ہو کر نماز پڑھے پس اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے اگر اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو لیٹ کر اشارے سے پڑھے  ( فیوضات رضویہ تشریحات ہدایہ جلد دوم صفحہ 471 )  مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں 

۳:  بیٹھ کر پڑھنے میں کسی خاص طور پر بیٹھنا ضروری نہیں  بلکہ مریض پر جس طرح آسانی ہو اس طرح بیٹھے۔ ہاں  دو زانو بیٹھنا آسان ہو یا دوسری طرح بیٹھنے کے برابر ہو تو دو زانو بہتر ہے ورنہ جو آسان ہو اختیار کرے۔ (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 725 )  

خلاصہ کلام زید کو چاہے کہ وہ کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے اس کے لیے یہ ہی بہتر ہے واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 30 اپریل بروز ہفتہ 2022

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے