جو روپیہ قرض دیا اس پر زکوة ؟
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب قبلہ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ذید نے ایک کھیت گروی رکھا دو لاکھ میں ایک غیر مسلم سے سوال یہ ہے کہ اس کھیت کو جس قیمت سے لیا ہے اس دو لاکھ پر زکوٰۃ ہوگی؟
برائے مہربانی اطمینان بخش جواب دےکر شکریہ کا موقع فراہم کر یں
محمد وسیم گجرات
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں اس دور لاکھ روپے زید نے دوسرے کو قرض دیا ہے تو اس کا حکم یہ ہے اس پر بھی زکوۃ واجب ہے فتاوی اہلسنت صفحہ 233 میں ہے تجارت دین ہی سال بسال زکوۃ واجب ہوتی رہے گی مگر اس کا ادا کرنا اسی وقت لازم ہوگا جبکہ اس کے قبضے میں دین قوی سے بقدر نصاب یا متوسط سے بقدر کامل نصاب آئے گا
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء 10 اپریل 2022 بروز اتوار
Comments
Post a Comment