موبائل سے تصویر میں جوان بننا؟

​موبائل فون کے ذریعے تصویر تبدیل کرتے ہیں حقیقت میں نہیں کیا یہ جائز ہے بوڑھا آدمی جوان بن جاتا ہے

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

موبائل فون سے تصویر بنانے کے متعلق علماء کرام میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک حرام بعض کے نزدیک مکروہ بعض کے نزدیک جائز اور پھر اللہ کی بنائی ہوئی صورت کے ساتھ مذاق کرنا حرام ہے اللہ تعالٰی نے انسان کو اچھی صورت پر بنایا ہے قال اللہ تعالٰی لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ  اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ ۫﴿سورت نمبر 95 آیت نمبر 4 ) ترجمہ 👇


بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا ،

جب اللہ تعالٰی نے تمھیں اچھی صورت میں بنایا ہے پھر اس کے حکم سے تبدیلی واقع ہوتی ہے تو انسان کو رب کی رضا میں خوش رہنا چاہیے نہ کہ تصویر میں جوان دیکھنے کی خواہش رکھے تصویر میں جوان دیکھنا یہ فریب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم میں سے نہیں جو فریب دے  (جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 133 ) تشریح یعنی مسلمان جو کسی طرح دوسرے کو فریب دے وہ سنت پر نہیں سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ جوان عورت سے مرد ضعیف  (بوڑھا شخص ) نکاح کرنا چاہیے تو خضاب سیاہ کر سکتا ہے یا نہیں آپ نے فرمایا بوڑھا بیل سنیگ کاٹنے سے بچھڑا نہیں ہو سکتا  (الملفوظ صفحہ 347 ) اسی طرح کوئی تصویر میں صورت تبدیل کرنے سے جوان نہیں ہو سکتا بلکہ رب کی دی ہوئی صورت کو ناپسند کرنا ہے جو کہ حرام ہے!  واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 6 اپریل 2022 بروز بدھ

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے