روزہ رکھنے کے باوجود شہوت کم کیو نہیں ہوتی ؟

​السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ حدیث شریف میں ہے کہ اے نوجوانوں نکاح کرو اگر نہیں کر سکتے تو روزہ رکھو کہ یہ شہوت کو ختم کرتا ہے دریافت یہ کرنا ہے کہ اب تو ہماری یہ حالت ہے کہ روزہ رکھنے کے باوجود بھی شہوت کا غلبہ کم نہیں ہوتا ہے تو پھر حدیث کا مطلب کیا ہے برائے مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں *سائل مولانا محمد علی بوڈارمورا  انجار کچھ*

*وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*

*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*

بیشک حدیث حق ہے اور وہ حضرات روزہ افطار چند کھجور سے کرتے تھے پھر اس دور میں انسان کی خراک  اور کھانا بلکل نورمل ہوتا ہے تھا جس کی وجہ سے شہوت کم ہو جاتی تھی اور آج کا دور تو کھانا پینا کا ہے آج کل کے روزے دار افطاری میں صبح کی کمی بھی پوری کر لیں تے ہیں اور پھر خراک بھی اتنی گرم گرم کبھی کوپتا کبھی کباب کبھی لولی پوپ کبھی مرغ مسلم کبھی بریانی پھر اتنا فروٹ چاٹ جاتے ہیں اب اس دور میں روزہ دار کی شہوت زیادہ ہونے کی وجہ کچھ تو یہ خراک ہے اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ لوگ افطار کے وقت پھر رات کو کھانے میں ایسی خراک کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں جو viyagro کی بھی ماں ہے یعنی یہ مرغی جو آپ کھاتے ہیں کیا آپ کو معلوم ہے اس محترمہ نے عوام میں کیا کیا غل کھیلائے ہے بچے اتنے جلد بالغ ہو رہے ہیں یہ سب کمال اس محترمہ مرغی صاحبہ کا ہے پھر آپ بتائیے کہ روزہ رکھ کر جب افطار کا وقت ہوتا ہے تو بیچاری بیوی کے جان پر آجاتی ہے جناب کی فرمائش اے جی سنتی ہوں آج کباب بنا دو اور کچھ ٹیکہ بھی کچھ بھونما پھر یہ سب چٹ کر کے کہتے ہیں شہوت کم نہیں ہوتی جناب عمرو صاحب آپ لوگوں کو سمجھائے یہ خراک استعمال نہ کرے پھر دیکھیں شہوت کم ہی نہیں بلکہ آپ جیسے بزرگوں کی تو رخصت ہی ہو جائے گی انشاءاللہ عزوجل *واللہ اعلم و رسولہ*

*دارالافتاء فیضان مدینہ*

*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*

تاریخ 12 مئی 2021 بروز بدھ

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے