گھر بنانے کی زمین پر زکوة ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ؟
مندرجہ ذیل مسءلے کے بارے میں
زید نے ایک زمین کا پلاٹ خریدا مکان بنانے کے لیےجس کی قیمت نصاب کے برابر ہے اور ابھی تک مکان بنایا نہیں ہے ایک سال پورا ہوگیا تو پلاٹ کے مالک پر اس کی زکوۃ ادا کرنی پڑے گی یا نہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما کر ہمیں شکریہ کا موقع دیں تو آپ کی کرم نوازی ہوگی
ساءل
احقر العباد عبدالہادی اکبری مالیا میانا ضلع موربی گجرات
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں زید نے جو زمین اپنے مکان بنانے کے لیے خریدی گئی ہے اس پر زکوۃ واجب نہیں غیر تجارتی زمین پر زکوۃ نہیں (فتاوی اہلسنت صفحہ 125 ) میں ہے آپ نے جو پلاٹ یا زمین خریدی ہے اس میں آپ کی خریدتے وقت کی نیت یا تو تجارت کی ہوگی یا نہیں اگر تجارت کی کی نیت نہ تھی تو اس پر زکوۃ نہیں! واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 8 اپریل 2022 بروز جمعہ
Comments
Post a Comment