معتکف کا گرمی کی وجہ سے غسل ؟

​معتکف کا گرمی کی وجہ سے غسل کرنا


دارالافتا۶ - 08:33


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں معتکف گرمی کی وجہ سے غسل کر سکتا کیا اس کا اعتکاف فاسد نہیں ہوگا جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا یوسف اکبری انجھار کچھ 


وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 


الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 


معتکف کا مسجد کے غسل خانے میں نہانے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریات مسجد کے لئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد ہے  (فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ 399 )  امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں وہ مدارس متعلق مسجد حدود مسجد کے اندر ہیں ان میں اور مسجد میں راستہ فاصل نہیں صرف ایک فیصل سے صحنوں کا امتیاز کر دیا ہے اور ان میں جانا مسجد سے باہر جانا ہی نہیں یہاں تک ایسی جگہ معتکف کو جانا جائز کہ وہ گویا مسجد ہی کا ایک قطعہ ہے  (فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ 453 ) خلاصہ کلام معتکف گرمی کی وجہ سے غسل خانہ جو کہ مسجد کے ہے وہاں جا کر غسل کر سکتا ہے مگر بلا ضرورت زیادہ دیر نہ ٹھرے صرف جلدی نہا کر فوراً مسجد میں پہنچ جائے واللہ اعلم و رسولہ 


کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 


دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 


تاریخ 24 اپریل بروز اتوار 2022

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے