نماز میں الٹا قرآن ؟ بیوی کا دودھ؟

​اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال یہ ہے کہ نماز میں جان بوجھ کر الٹا قرآن پڑنا کیسا ہے ،!!

دوسرا سوال یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کا دودھ پیسکتا ہے!!!


 سائیل بشیر احمد اکبری سمی پا ٹن گجرات

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

نماز میں الٹا قرآن پڑھنا سخت گناہ ہے حدیث میں سخت وعید آئی ہے حضرت بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو قرآن الٹ کر پڑھتا ہے وہ کیا خوف نہیں کرتا کہ اللہ اس کا دل الٹ دے  (بہار شریعت ) 

بیوی کا دودھ پینا گناہ ہے  (فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 731 ) 

واضح رہے جب بیوی دودھ والی ہو تو اس کا پستان منہ میں نہ لے لے تو چوسے نہیں ورنہ دودھ کا کوئی قطرہ حلق میں اتر سکتا ہے جو کہ گناہ ہے اگر اتفاقاً ایسا ہو جائے تو توبہ کرے مگر اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوتا واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 6 مئی بروز جمعہ 2022

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے