ساس سے زنا کیا تو بیوی حرام ؟

​کیا فرماتے ہے مفتیان کرام مسئلہ زیر میں زید نے اپنی ساس کے ساتھ زنا کر دیا دریافت طلب یہ ہے کہ زید کی بیوی کیا زید پر حرام ہو جائے گی جواب عنایت فرمائے سائل عبلدالمجید                                                  الجواب و بللہ توفیق زید کی بیوی زید پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو گئی مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہے کسی سے پوچھا گیا تو نے اپنی ساس کے ساتھ کیا کیا؟ اس نے کہا، جماع کیا۔ حرمت مصاہرت ثابت ہوگئی، اب اگر کہے میں  نے جھوٹ کہہ دیا تھا نہیں  مانا جائے گا بلکہ اگرچہ مذاق میں  کہہ دیا ہو جب بھی یہی حکم ہے۔ (4) (عالمگیری وغیرہ بہار شریعت حصہ ہفتم صفہ ۲۷ ) اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمت اللہ علیہ فرماتے ہے     سالی سے زنا عورت کو حرام نہیں کرتا ،ساس کو بشہوت ہاتھ لگانے ہی سے عورت ہمیشہ کو حرام ہو جاتی ہے کہ کسی طرح اس کے لیے حلا ل نہیں ہو سکتی مگر نکاح نہیں جاتا بلکہ متارکہ ضرور ہے مثلا عورت سے کہہ دے میں نے تجھے چھوڑا یا ترک کردیا ، متارکہ کے بعد عدت واجب ہو گی جبکہ عورت سے خلوت کر چکا ہو ۔(فتاوی رضویہ جلد ٢٢صفہ 435 واللہ تعالی اعلم و رسولہ   کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی دارالافتاء فیضان مدینہ آ لائن تاریخ ۱۲ مئی ۲۰۲۲

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے