نکاح میں مہر کا ذکر نہ کیا ؟

​نکاح میں ایجاب وقبول کے وقت ایجاب و قبول تو ہو گیا مگر مہر  کا ذکر کرنا بھول گیے تو کیا نکاح ہوجاءےگا 

مہر دینا تو ہے مگر بولنا بھول گیے اس بارے کیا فرماتے علمائے اسلام

محمد امتیاز اشرفی وانکانیر

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

صورت مسئولہ میں نکاح ہو گیا مہر کا ذکر کرنا شرط نہیں اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ذکر مہر ہونا کچھ شرط نکاح  نہیں وہ مجلس عقد کے لئے تھی عقد ہو گیا  (تلخیص رضویہ جلد سوم صفحہ 338 )  خلاصہ مہر کا ذکر نہیں کیا تو بھی نکاح ہو جائے گا البتہ مہر دینا واجب ہے واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

14 مئی 2022 بروز ہفتہ

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے