خطبہ کے وقت درود؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتےہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسلے کے بارے میں کہ خطبۂ جمعہ مین حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نام مبارک آءےتو دل میں درودشریف پڑھنا فرض ھے جواب سے نوازیں مہر بانی ہوگی فقط واصل قادری
عولیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب و باللہ توفیق خطبہ کے وقت درود دل میں پڑھے قاضی خان میں ہے خطبہ سننا سلام کا جواب دینے سے اور درود شریف پڑھنے سے افضل ہیے حضرت امام ابو یوسف رحمت اللہ علیہ سے مرسی ہے کہ جب خطیب خطابہ میں آیت درود پڑھے تو وہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم پر درود بھیجے پھر اپنے لئے رحمت کی دعا کرے اور ہمارے مشائخ فرماتے ہے کہ درود نہ نہ پڑھے بلکہ غور سے سنے اور خاموش رہے کہ خطبہ غور سے سننا فرض ہے اور بارگاہ نبوی میں ہدیہ درود پیش کرنا اس حالت کے بعد بھی ممکن ہے (فتاوی قاضی خان جلد اوّل صفہ 384) خلاصہ خطبہ کے وقت درود پڑھنا در دست نہیں دل میں پڑھ سکتے ہے واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
Comments
Post a Comment