قشقہ لگانا کفر ہے
کیا فرماتے ہے مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے غیر مسلم دوستوں کے ساتھ ملکر قسقہ لگایا تو زید پر حکم شرع کیا ہے جواب عنائت فرمائے سائل محمد علی باگڑاگا گجرات
الجواب و اللہ توفیق قشقہ لگانا کفر ہے سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا رضی اللہ عنہ فرماتے ہے
قشقہ ضرور شعار کفر منافی اسلام ہے جیسے زنار بلکہ اس سے زائد کہ وہ جسم سے جدا ایک ڈورا ہے جو اکثر کپڑوں کے نیچے چھپا رہتا ہے اور یہ خاص بدن پر اور بدن میں بھی کہاں چہرے پر، اور چہرے میں کس جگہ ، ماتھے پر، جو ہر وقت چمکے اور دور سے کھلے حرفوں میں منہ پر لکھا دکھائے کہ ھذا من الکافرین (یہ کفار میں سے ہے(فتاوی رضویہ جلد 14صفہ 74)
اور ایک مقام پر فرماتے ہے وہ جنھوں نے قشقہ لگایا ان کی عورتیں ان کی نکاح سے نکل گئی (فتاوی رضویہ جلد 14صفہ 59) اس پر لازم ہے کہ توبہ کرے اور تجدید نکاح بھی کرے
واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
تاریخ 19 مئی بروز جمعرات 2022
Comments
Post a Comment