جہیز کا مطالبہ کرنا؟

​السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ

جہیز کیسے کہتے ہیں ؟ کیا  جہیز  لینا دینا حرام ہے

آج کل جو  شادی نکاح میں لڑکی والوں سے روپیہ مانگتا ہے اور اسی  روپیہ سے ولیمہ کی دعوت دیتے ہیں  کیا اس   کے یہاں کا اس کا  کھانا کھانا کیسا ہے 

جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

سائل محمد اظہر الدین عظیمی  پھول توڑا کھگڑیا بہار


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ 


الجواب وباللہ توفیق جہیز  کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہاں اگر لڑکی والے اپنی بیٹی کو ضرورت کا سامان دیتے ہے بغیر کسی مطالبہ کے تو حرج نہیں مفتی جلال الدین امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہے لڑکا یا اس کے گھر والوں کا شادی کرنے کے لئے نقد روپیہ اور سامان جہیز مانگنا یا موٹر سائیکل اور کار وغیرہ کا مطالبہ کرنا حرام و ناجائز ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے عالمگری میں ہے عورت کے گھر والوں نے رخصتی کے وقت کچھ لیا تو شوہر کو اس کے واپس لینے کا شرعا حق ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے اور جب لڑکے سے لینا رشوت ہے تو لڑکی سے نکاح پر لینا لینا بدریہ اولی رشوت ہے اس لئے کہ نکاح کے عوض مہر کی صورت میں شوہر پر مال دینا واجب بھی ہوتا ہے اور بیوی پر کسی حال میں نکاح کے بدلے کوئی مال واجب نہیں ہوتا لہاذا نکاح پر لڑکی یا اس کے گھر والوں سے مال وصول کرنا رشوت ہی ہے اور حدیث میں ہے رشوت دینے والے اور لینے والے دونوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے اور فرمایا کہ رشوت لینے اور دینے والے کے درمیان واسطہ بننے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے (مشکوتہ )  لہاذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت سے بچیں اور اپنی عاقبیت خراب نہ کریں یعنی لڑکی والوں سے نکاح کے عوض کسی چیز کا مطالبہ نہ کریں (فتاوی برکاتہ صفہ ۲۶۸)  خلاصہ کلام لڑکی والوں سے مطالبہ کر کے مال لینا رشوت ہے اور رشوت حرام ہے اور اسی رویہ سے ولیمہ کی دعوت دینا ناجائز ہے ایسی دعوت میں شریک ہونا حرام ہے بلکہ ایسے بھکاریوں کی کا تو بائکاٹ کرنا چاہے انھیں ذلیل کرنا چاہے جو بیوی کے مال پر ناجائز نظر گاڑے ہوئے ہے  جہیز کا مطالبہ کرنے والوں کا سخت بائکاٹ کرے  اللہ تعلٰی فرماتا ہے اور ظالموں کی طرف نہ جھوکو کہ تمہیں بھی آگ چھوئے گی (سورت ۱۱ آیت ۱۱۳) واللہ اعلم ورسولہ 


کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 


دارالافتاء فیضان مدینہ آ لائن 


تاریخ ۲۱ مئی بروز ہفتہ ۲۰۲۲

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے