فون میں شادی کی تصاویر رکھنا؟

​السلام علیکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ ذیل میں کیا موبائل یاں کمپیوٹر کے اندر شادی وغیرہ کے تصاویر اور ویڈیو رکھنا کیسا ہیں 

سائل عبدالرزاق رضوی

دوارکا گجرات


وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 


الجواب وباللہ توفیق     موبائل فون سے تصاویر کے مسئلے میں علماء کا اختلاف ہے بعض کے نزدیک جائز ہے بعض کے نزدیک حرام اور بعض مکروہ کہتے ہے  بعض علماء دینی پروگرام کے لئے ویڈیو کی اجازت دیتے ہے (فتاوی جاوید یہ اول صفہ ۱۰۰ ) 


اب رہا سوال شادی کے پروگرام کا ویڈیو یا تصاویر ان میں دو صورتیں ہے ایک جائز اور دوسری حرام جائز صورت یہ کہ اس میں کسی غیر محرم کی تصویر نہ ہو  اور حرام کی صورت یہ ہے اس میں غیر محرم عوتوں کی تصاویر ہو یہ جائز نہیں کہ غیر محرم عورت کو بلا عذر شرعی دیکھنا حرام ہے پھر فی زمانہ شادیوں میں جو عورتیں لباس پہنتی ہے وہ لباس ہی خلاف شرع ہے  جس طرح غیر محرم عورت کو دیکھنا جائز نہیں اسی طرح اسکی تصویر کو دیکھنا بھی جائز نہیں 

لہذا اس طرح کے پروگرام کو موبائل یا کمپیوٹر میں رکھنا درست نہیں 

واللہ اعلم ورسولہ 


دارالافتاء فیضان مدینہ آن لائن 


تاریخ ۲۵ مئی بروز بدھ ۲۰۲۲

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے