چاند دیکھ کر افطار کرنا؟

​السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں ہمارے یہاں افطار سے 10 منٹ پہلے چاند نظر آجاتا ہے تو کیا روزہ چاند کے نظر آنے پر افطار کر سکتے ہیں یا افطار کے وقت ہی کرے اور اگر کسی نے چاند دیکھ کر افطار کر لیا تو کیا حکم ہوگا جواب عنایت فرمائیں 

شاہد رضا  کوٹھی گجرات 

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

روزہ افطار کرنے کا حکم چاند دیکھ کر نہیں ہے بلکہ غروب آفتاب کے بعد افطار کا حکم ہے  : شعبان کی انتیس کو شام کے وقت چاند دیکھیں۔ دکھائی دے تو کل روزہ رکھیں ورنہ شعبان کے تیس دن پورے کرکے رمضان شروع کریں۔ اور روزہ رکھیں۔ حدیث شریف میں ہے ’’چاند دیکھ کر روزہ رکھنا شروع کرو اور چاند دیکھ کر افطار کرو (یعنی روزے پورے کرکے عید الفطر مناؤ) اور اگر ابر ہو تو شعبان کی گنتی تیس پوری کر لو۔ (بخاری مسلم) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات آجائے دن چلا جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار کو روزہ افطار کر لینا چاہیے (صحیح مسلم رقم الحدیث 2454 ) حضرت علامہ غلام رسول سیعدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں روزے کے تمام ہونے کا مدار تین چیزیں ہے 1 رات کا آنا 2 دن کا جانا 3 سورج کا غروب ہونا  ! غروب آفتاب اس وقت متحقیق ہوتا ہے جب رات آجائے اور دن چلا جائے بس اوقات انسان ایسی جگہ ہوتا ہے کہ غروب آفتاب کا مشاہدہ نہیں کر سکتا ایسے میں جب دن کی روشنی چھپ جائے اور رات کا اندھیرا  شروع ہو جائے تو روزہ افطار کر سکتا ہے  (شرح صحیح مسلم جلد سوم صفحہ 83 ) مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں دن میں  ہلال دکھائی دیازوا ل سے پہلے یا بعد، بہرحال وہ آئندہ رات کاقرار دیا جائے گا یعنی اب جو رات آئے گی اس سے مہینہ شروع ہوگا تو اگر تیسویں  رمضان کے دن میں  دیکھا تو یہ دن رمضان ہی کا ہے شوال کا نہیں  اور روزہ پورا کرنا فرض ہے اور اگر شعبان کی تیسویں  تاریخ کے دن میں  دیکھا تو یہ دن شعبان کا ہے رمضان کا نہیں  لہٰذا آج کا روزہ فرض نہیں ۔ (2) (بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ 979 )   خلاصہ کلام احادیث اور فقہاء کی عبارت سے جو بات سمجھ آئی وہ یہ کہ روزہ چاند دیکھ کر افطار نہیں کیا جاتا بلکہ افطار غروب آفتاب کے وقت ہوگا چاند دن میں بھی نظر آ سکتا جیسا کہ بہار شریعت کی عبارت سے معلوم ہوتا ہے لہٰذا جس نے چاند دیکھ کر افطار کیا اس پر قضا واجب ہے واللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 5 مئی بروز جمعرات 2022

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے