علاج کے لئے شرمگاہ دیکھنا ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جس عورت کو بچے پیدا نہیں ہوتے ہیں ایسی عورت علاج کی غرض سے خواتین ڈاکٹر سے چیکپ کروا سکتی ہے جواب عنایت فرمائیں
سائل فاروق گاگاژا بھوج گجرات
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں عورت کی شرمگاہ کو دیکھنا حرام ہے اگرچہ ڈاکٹر خاتون ہو بلا عذر شرعی کے شرمگاہ دیکھنا دیکھنا جائز نہیں عورت کے بچے پیدا نہیں ہوتے یہ کوئی عذر نہیں شرمگاہ دیکھنا سخت مجبوری میں اجازت ہے جبکہ عورت کو کوئی خطرناک بیماری ہو اور اس سے جان کا خطرہ ہو یا بیماری زیادہ بڑھ جائے گی ان کے علاوہ شرمگاہ دیکھنا جائز نہیں لہٰذا بلا عذر شرعی کسی عورت، کی شرمگاہ دیکھے یا چھوئے اجازت نہیں حدیث میں جو شرم کی جگہ کو دیکھے اس پر بھی اللہ کی لعنت اور جو دیکھائے اس پر بھی اللہ کی لعنت (مشکوتہ صفہ 270 ) واللہ اعلم و رسولہ کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 16 مئی 2022 بروز پیر
نوٹ اس مسئلہ پر تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دیکھے ہمارا *فتوی ٹیسٹ ٹیوب بیبی*
Comments
Post a Comment