مسجد کا پرانا سامان قبرستان ؟

 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں بہت سارے مسجد کے سامان کباڑے میں پڑا ہے کیا مسجد کے ان سامانوں کو بیچ کر قبرستان میں لگا سکتےہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔المستفتی محمد جمیل اختر اشرفی گجرات
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
نہیں لگا سکتے فتاوی فقہ ملت جلد دوم صفحہ 144 میں ہے مسجد کا سامان مدرسہ یا کسی اور جگہ لگانا جائز نہیں یہاں تک کہ ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں نہیں لگا سکتے  (بحوالہ فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ 438  )
البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس سامان کی قیمت مسجد کو دے کر وہ سامان خرید لیں پھر قبرستان میں استعمال کر سکتے ہیں 
واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 15 جون 2022 بروز بدھ


Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے