وقت سے قبل افطار
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ بعد سلام علماء کرام کی بارگاہ میں سوال یہ ہے کہ
رمضان کے مہینے میں لوگ ذیادہ تر روزہ مسجد میں کھولتے ہیں
اور جب امام صاحب اذان دیتے ہیں تو روزہ کھول تے ہیں اتفا قا
ایسا ہوا کہ گھڑی 1/2/منٹ آگے تھی امام صاحب نے اذان دیدی
سب لوگوں نے روزہ کھول دیا
تو اب سوال یہ کہ روزہ ہوا یا نہیں جواب عطا کریں مہربانی ہوگی
بشیر احمد اکبری سمی پٹن گجرات
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اگر واقعی سورج غروب نہیں ہوا تھا اور روزہ افطار کر لیا تو یہ روزہ نہیں ہوا اس روزے کی قضا لازم کفارہ نہیں 📙وقار الفتاوی صفحہ 434 واللہ اعلم و رسولہ، دارالافتاء فیضان مدینہ کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی

Comments
Post a Comment