دعوت اسلامی کے مبلغ کی لڑکی سے نکاح؟

دعوت اسلامی کے مبلغ کی لڑکی سے نکاح

دارالافتا۶ - 29/01/2022

*السلام علیکم ورحمہ اللہ*

*کیافرماتے ہیں علماء بریلوی شریف*

*کیا دعوت اسلامی کو فالو کرنےوالے کی لڑکی سے شادی کر سکتے ہیں*

 *نیز زید ہندہ سےچھےسال سے پیار کرتا ہے ہندہ کا باپ دعوت اسلامی کو اچھا جانتا ہےاس کا کام و محنت دیکھ کے زید کا کہنا ہےمیں ہندہ سے رشتہ اس شرط پےکرونگا کہ ہندہ کو ان کے والدین سے ملنے نہیں آنے دونگا اس لیئےکہ وہ دعوت اسلامی کو فالو کرتا ہے زید کا اس طرح کہنا شرعا کیسا ہےزید پےکیا حکم ہے نیزحضورتاج الشریعہ نےدعوت اسلامی کےبارمیں کیاحکم دیئےہیں*

*بینواوتوجروا*

*سائل*

*محمدمظفرمہارشٹر*

*26,1,2022*

 وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

صورت مسئولہ میں سائل یا تو گمراہ ہے یا پاگل لگتا ہے جو سنیوں کے تحریک دعوت اسلامی کے متعلق اس کا یہ پوچھنا کہ نکاح ہوگا یا نہیں دعوت اسلامی حق پر ہے اور صحیح العقیدہ سنی ہے تو پھر اس کے ساتھ نکاح ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ لڑکی کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسے پاگل جیسے شخص سے شادی کر کے اپنی زندگی برباد نہ کرے جس کا دل بغض دعوت اسلامی سے بھرا ہے رہا سوال کہ  حضور تاج الشریعہ کا موقف کیا ہے وہ انھیں سے معلوم کرے ہم صرف اتنا عرض کرتے ہیں کہ دعوت اسلامی کے صحیح العقیدہ ہونے کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے دعوت اسلامی دین کا ایک چمکتا ہوا آفتاب ہے یہ اور بات ہے کہ علماء کے درمیان کچھ فروعی مسائل میں اختلاف ہو سکتا ہے اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کسی بھی سنی تحریک کے بارے میں فاسد خیال رکھا جائے محترم سائل سے گزارش ہے کہ ایک بار دعوت اسلامی کو اندھی تقلید کے چشمے اتار کر دیکھیں تو اس میں دین کی خشبو اور محک کے علاوہ کچھ نہیں ہے واللہ اعلم و رسولہ 

فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 


دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے