بیدار ہوا اور تری دیکھی
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ عمر نے بیدار ہونے پر اپنی شلوار پر کچھ اثرات پائے۔ ۔اور وہ تری خشک ہو گئی تھی۔۔۔۔
اس نے کافی غور کیا تو اس کا خیال جم گیا کہ یہ منی نہیں بلکہ پیشاب ہے ۔۔۔
اس نے کپڑے کو شرعی طریقہ سے پاک کر کے نماز پڑھ لی ۔۔
براہ کرم راہنمائی فرمائیں کہ اگر حقیقت میں وہ منی تھی لیکن عمر نے جو سمجھا اور ۔۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔۔۔ نماز پڑھی بغیر غسل کیے۔۔۔
تو کیا شرعی حکم ہو گا۔۔
2۔۔۔۔ اگر کپڑے کے کسی اور مقام پر بھی ناپاکی لیکن کپڑے کی رنگت ایسی ہو کہ آثار واضح ہی نہ ہو تو پھر کیا حکم ہو گا ۔۔۔
3 ۔۔۔پھر تو یہ خیال بھی آتا رہے گا کہ شاید ناپاکی لگی بھی ہے کہ نہیں۔۔۔۔
ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے۔۔۔
عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب وباللہ توفیق۔ صورت مسئولہ میں جب غالب گمان یہ ہے کہ وہ منی نہیں تو غسل نہیں سیدی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے دیکھی اور یقین ہے کہ یہ منی یا مذی نہیں بلکہ ودی ، یا بول، یا پسینہ ، یا کچھ اور ہے ان صورتوں میں مطلقا غسل اصلا نہیں اگرچہ خواب میں مجامعت اور اس کی لزت اور انزال تک یاد ہو ( تلخیص رضویہ سوم صفہ ۹۱) خلاصہ جب یقن ہے ہے کہ منی نہیں تو نماز ہو گئی ؛ ) ۲ کپڑے کے ناپاک ہونے کا حکم اس وقت تک نہیں دیا جائےگا جب تک نجس ہونے کا یقین نہ ہو ہوجائے ۳ خیال پر توجہ نہ دے جب تک نجاست ظاہر نہیں صرف شک کی بنا پر ناپاک ہونے کا حکم نہیں ہے واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آ لائن
تاریخ ۲۰ جون ۲۰۲۲
واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آ لائن
تاریخ ۲۰جون ۲۰۲۲
Comments
Post a Comment