غسل میں چوٹی ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو جاتی ہے تو تو چوٹی کے بال کھولے بغیر اگر وہ غسل کرے گی تو کیا اس کا غسل ہو جائگا جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں بشیر احمد اکبری سمی پاٹن گجرات
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب وباللہ توفیق عورت کے لئے غسل میں چوٹی کھولنا ضروری نہیں مگر جڑ تک پانی پہنچانا لازم ہے اگر اتنی سخت چوٹی ہے کہ جڑ تک پانی نہیں پہنچے گا تو کھولنا ضروری ہے جیسا سیدی امام احمد رضا خاں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے گندھی چوٹی میں ہر بال کی جڑ تر کرنی ، چوٹی کھولنی ضروری نہیں ، مگر جب ایسی سخت گندھی ہو کہ بے کھولے جڑیں تر نہ ہوگی (تلخیص رضویہ جلد اوّل صفہ ۸۸) واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آ لائن
تاریخ ۲۰جون ۲۰۲۲
Comments
Post a Comment