حرام اشیا۶ سے علاج


الجواب  باللہ توفیق 

خون حرام ہے اور حرام اشیا۶ سے علاج کرنا جائز نہیں 

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ  صلی اللہ علیہ وسلم :  من تَدَاوَى بِحَرَامٍ لَم يَجْعَل اللهُ لَهُ فِيه شِفَاءٌ. 


ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ  كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے كسی حرام چیز سے علاج كیا اللہ تعالیٰ اس كے لئے اس  میں شفا نہیں ركھے گا۔

ایک دوسری حدیث میں نبی ﷺ کا فرمان ہے : إنَّ اللهَ تعالى خلق الدَّاءَ و الدَّواءَ ، فتداووْا ، و لا تتداووْا بحَرامٍ(صحيح الجامع:1662)

ترجمہ: بے شک اللہ تعالی نے بیماری اور علاج دونوں پیدا کیا ہے پس تم لوگ علاج کرو اور حرام چیزوں سے علاج نہ کرو۔

نبی ﷺ کا فرمان ہے : ما أنزَلَ اللَّهُ داءً إلَّا أنزلَ لَه شفاءً(صحيح البخاري:5678)


ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو۔


نبی ﷺ کا فرمان ہے : إنَّ اللهَ لم يجعلْ شفاءَكم فيما حرَّم عليكُم( السلسلة الصحيحة: 4/175)


ترجمہ: بے شک اللہ تعالی نے تمہارے لیے اس چیز میں شفا نہیں رکھا ہے جس کو تمہارے اوپر حرام قرار دیا ہے۔




نبی ﷺ نے شراب حرام ہونے کی بنا پر ایک صحابی کو اس سے دوا بنانا منع فرمادیا:


أنَّ طارقَ ابنَ سويدٍ الجُعَفيَّ سأل النبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ عن الخمرِ ؟ فنهاه، أو كره أن يصنعَها . فقال : إنما أصنعها للدواءِ . فقال: إنه ليس بدواءٍ . ولكنه داءٌ.(صحيح مسلم: 1984)

ترجمہ: حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب(بنانے) کےمتعلق سوا ل کیا،آپ نے اس سے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو نا پسند فرمایا،انھوں نےکہا:میں اس کو دوا کے لیے بناتا ہوں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یہ دوا نہیں ہے،بلکہ خود بیماری ہے۔


اس حدیث کی روشنی میں معلوم یہ ہوا کہ جو چیز حرام ہے اس سے دوا نہیں بنا سکتے، نہ ہی اس حرام چیز کو بطور علاج استعمال کرسکتے ہیں ۔ ایک دوسری حدیث میں نبی ﷺ کا فرمان ہے : إنَّ اللهَ تعالى خلق الدَّاءَ و الدَّواءَ، فتداووْا، و لا تتداووْا بحَرامٍ(صحيح الجامع:1662)


ترجمہ: بے شک اللہ تعالی نے بیماری اور علاج دونوں پیدا کیا ہے پس تم لوگ علاج کرو اور حرام چیزوں سے علاج نہ کرو۔




وللہ اعلم و رسولہ 

کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری 



Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے