حاجی کڑا پہن سکتا ہے ؟
کیا فرماتے ہے مفتیان کرام حاجی کو وہاں کی حکومت کی طرف سے اسٹیل کا یا کسی اور دھات کا ایک کڑا ملتا ہے جس پر حاجی کا نام و پتہ لکھا رہتا ہے اسے پہننا کیسا ۔۔؟
الجواب وباللہ توفیق مردو عورت دونوں کے لئے سونے اور چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کا استعمال جائز نہیں ہاں عورت کو سونا چاندی دونوں کا استعمال درست ہے اور مرد کو صرف چاندی وہ بھی نگینہ کے ساتھ انگوٹھی کی شکل میں ہی استعمال کی اجازت ہے لہاذا حکومت کی جانب سے اسٹیل وغیرہ دھات پر پتہ وغیرہ لکھ کر حجاج کو جو کڑا دیا جاتا ہے اس کا پہننا درست نہیں ہے اسے بیگ یا پاکٹ میں رکھیں اور اگر بلفرض کسی نے پہن رکھا تو اسے پہن کر نماز ہرگز نہ پڑھے (فتاوی علمیہ جلد اوّل صفحہ 496) واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ ۱ جولائی ۲۰۲۲
Comments
Post a Comment