مسافر پر جماعت واجب؟فتوی نمبر584
السلام عیلکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب سے میرا یہ سوال عرض ہے کہ کیا مسافر پر حالت قرار میں جماعت واجب ہے؟
سائل: طاھر رضا وانکانیر۔گجرات ھند
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب وباللہ توفیق صورت مسوئلہ میں مسافر پر جماعت واجب تو نہیں ہے جیسا کہ درمختار میں ہے جماعت واجب نہیں اس پر جس کے لئے بارش اور مٹی سخت سردی ظلمت حائل ہو اسی طرح رات کے وقت آندھی حائل ہو سفر کا ارادہ ہو (رد المتار درمختار جلد دوم صفہ ۴۴۶) تنویرالابصار میں ہے خود سفر کرنا تو عذر نہیں ہے (م ۴۶۹۱) خلاصہ کلام سفر پر روانگی ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ جماعت سے نماز پڑھنے میں گاڑی نکل جائے گی تو اس صورت میں جماعت واجب نہیں اور اگر جماعت سے نماز ادا کرنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے تو جماعت سے پڑھنا لازم جیسا کہ ہم نے تنویر الابصار کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ سفر مطلق عذر نہیں ہے تو معلوم ہوا کے مسافر حالت قرار میں ہو تو جماعت واجب ہے واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
تاریخ ۲۰جولائی ۲۰۲۲
Comments
Post a Comment