قبر میں دفن کرنے سے منع کرنے کا حق نہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ حضرت امید کرتا۔ ہوں خیریت و عافیت سے ہیں۔ بعدہٗ سوال یہ ہے کہ ایک شخص کو دفناے تین دن ہوچکاہے کسی وجہ سے جھگڑا ہوگیا ہے اب جہاں دفن کیا گیا وہ جگہ کسی اور کی وہ وہاں سے نکال پر زور لگا دیا ہے اب اس میں شریعت کے نقطہ نظر سے کیا حل ہوگا ایک بات یہ بھی ہے۔ وہ ہے تو قبرستان لیکن اس گاؤں میں جتنے خاندان ہیں۔ سب اپنے اپنے طور پر پیسے دیکر خریدا ہے اب اس کا کیا ہوگا برائے مہربانی فرما کر حوالہ جات سے جلدی سے سائل محمد جہانگیر گجرات دام نگر
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب و باللہ توفیق صورت مسئولہ میں اگر کسی کی ملکیت کی زمین میں بغیر اس کی اجازت کے دفن کر دیا تو مالک زمین کو اختیار ہے وہ وہ مردہ نکلوا دے(وقار الفتاوی جلد اوّل ۳۶۹) میں ہے کسی کی مملوکہ زمین میں بلااجازت مالک میت دفن کرے تو مالک کو اختیار ہے کہ اس میت کو قبر سے نکلوا دے یا قبر کو مسمار کر کے زمین کے برابر کر دے
سوال کی صورت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں سب مسلمانوں نے مل کر اسے خریدا ہے تو سب کا حق برابر ہے اس زمین میں کسی کو دفن کرنے سے روکنے کا حق نہیں واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ ۲جولائی ۲۰۲۲

Comments
Post a Comment