بکری کا تھن ایک چوٹا تو قربانی

السلام علیکم میں نے قربانی کےلیے ایک بکری خریدی ہے جو ایک سال کی ہے لیکن پیستان ایک چھوٹا ایک  بڑا دودھ دونوں میں آتاہے کیا اسکی قربانی درست ہے ازقلم میرمحمد اکبری مقام پوسٹ چھاجالا تحصیل بھینمال ضلع جالور راجستھان
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب وباللہ توفیق    دودھ دونوں میں آتا ہے تو اس کی قربانی جائز ہے
مذکورہ جانور جس کا ایک تھن چھوٹا اور ایک تھن بڑا ہے  اور دودھ دونوں سے آتا ہے ،اس کی قربانی جائز ہے؛ کیوں کہ  تھن کا چھوٹا ہونا کوئی عیب نہیں ہے۔

 (فتاوی قربانی صفحہ ۶۹) میں ہے شطور کی قربانی جائز نہیں ( یعنی جس کے دو تھنوں میں سے ایک سے  دودھ آنا منقطع ہو جائے )  اور سوال میں مذکور ہے کہ  دودھ دونوں میں آتا ہے لہاذا قربانی جائز ہے واللہ اعلم ورسول 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ ۹ جولائی ۲۰۲۲


Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے