وہابی کی اذان کا جواب فتوی 595
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلے کے بارے میں کہ
وہابی کی اذان میں حضور کے نام کے بعد درود شریف پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
حوالے کے ساتھ
ساںٔل محمد سلطان احمد ممبئی
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
وہابی کی اذان، اذان نہیں مگر اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نام رسالت پر درود شریف پڑھیں گے امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اسم جلالت پر کلمہ تعظیم اور نام رسالت پر درود شریف پڑھیں گے اگرچہ یہ اسمائے طیبہ کسی کی زبان سے ادا ہوں مگر وہابی کی اذان، اذان میں شمار نہیں جواب کی حاجت نہیں! (فتاوٰی رضویہ جلد پنجم صفحہ 421 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 3 اگست 2022
Comments
Post a Comment