پیر صاحب اور والدین میں مرتبہ ؟ فتوی 599

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ علامہ مولانا مفتی جاوید علی صاحب قبلہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں ماں اور باپ کا مرتبہ بلند ہے یا پیر صاحب قبلہ کا مقام بلند قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی جواب کا منتظر عبد الطیف اکبری مقام پوسٹ چاجالا ضلع جالور راجستھان بھارت

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق پیر صاحب کا ذکر نہ تو قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں اور والدین کے لئے نص موجود ہے اللہ تعالٰی فرماتا سورة 17 آیت 23

وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ وَبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا‌ ؕ اِمَّا يَـبۡلُغَنَّ عِنۡدَكَ الۡكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوۡ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوۡلًا كَرِيۡمًا‏ ۞ 


ترجمہ:

اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سواء کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی (کرتے رہو) ، اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہنا اور نہ ہی انھیں جھڑکنا اور ان سے بات ادب کے ساتھ کرنا

اور فرماتا ہے 

سورة 14آیت41)

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِىۡ وَلـِوَالِدَىَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡحِسَابُ  ۞ 



ترجمہ:

اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجئیو۔ اور فرماتا ہے 

سورة 29 آیت 8 

وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ حُسۡنًا‌ ؕ وَاِنۡ جَاهَدٰكَ لِتُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ فَلَا تُطِعۡهُمَا ؕ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ۞ 


ترجمہ:

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے (اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت سے تجھے واقفیت نہیں تو ان کا کہنا نہ مانیو تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ تم کرتے ہو میں تم کو بتلاؤں گا

اللہ تعالٰی نے اپنے ذکر کے ساتھ ماں باپ کے ذکر کو کیا ہے 

سورة 31 آیت14

وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسٰنَ بِوَالِدَيۡهِ‌ۚ حَمَلَتۡهُ اُمُّهٗ وَهۡنًا عَلٰى وَهۡنٍ وَّفِصٰلُهٗ فِىۡ عَامَيۡنِ اَنِ اشۡكُرۡ لِىۡ وَلِـوَالِدَيۡكَؕ اِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ ۞ 


ترجمہ:

اور ہم نے انسان کو جسے اس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کے آنا ہے

اس آیت کریمہ سے ماں باپ کا مرتبہ کتنا بلند ہے صاف ظاہر ہو گیا 

سورة 71 آیت 28

رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا  ۞ 



ترجمہ:

اے میرے پر دوردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اسکو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان ولی عورتوں کو معاف فرما۔ اور ظالم لوگوں کے لیے اور زیادہ تباہی بڑھا۔

حدیث مبارکہ بھی والدین  کی شان میں موجود ہے 

حضرت بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے آکر عرض کی میں والدین کو روتے چھوڑ کر ہجرت کے لئے بیعت کرنے حاضر ہوا ہوں آپ نے فرمایا واپس چلے جاؤں اور جیسے انھیں رلایا ہے ویسے ہی ہنساو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا ایسا شخص ذلیل ہو لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کس کے بارے میں فرما رہے ہیں آپ نے فرمایا یہ میں اس شخص کے بارے میں کہہ رہا ہوں جسے بڑھاپے کی حالت میں والدین خدمت کا موقع ملے اور پھر بھی دوزخ چلا جائے  (الادب المفرد صفحہ 59 ) خلاصہ کلام قرآن و سنت کی روشنی میں ماں باپ کا مرتبہ پیر صاحب سے بڑا ہے جو تفصیل جاننا چاہے وہ ہمارا رسالہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کا مطالعہ فرمائیں اور کتاب الکبائر کا مطالعہ فرمائیں اللہ تعالٰی والدین کی خدمت کرنے اور ان کے مرتبہ کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین 
ہم اہلسنت پیر صاحب سے بھی محبت کرنے والے ہے اور کرتے رہیں گے مگر حکم شرع کے مطابق مرتبہ والدین کا بڑا ہے پیری مریدی پر کوئی نص نہیں البتہ حدیث بیعت رضوان سے پیری مریدی پر استدلال کیا جاتا ہے پیر کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ مریدوں کو صراط مستقیم پر چلائے مگر فی زمانہ اکثر پیر صاحبان کا حال اہل علم سے مخفی نہیں 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تاریخ 11 اگست 2022 


Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے