ناجائز پروگرام میں اسٹیج لگانا فتوی 604
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ
مسلمان کو فلم شوٹنگ میں اسٹیج لگانا اور ڈیکوریشن کرنا اور اس سے کرایہ وصول کرنا از روع شرع کیسا ہے
جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ اس جگہ پر اسٹیج وغیرہ لگنا حرام ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے (سورت 5 آیت 2 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 28 اگست 2022
Comments
Post a Comment