مکان میں کیلے دفن کرنا فتوی 613
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسلہ میں کے جو لوگ نیا مکان بناتے وقت مکان کی نیو (پایو) میں کیلیں لاکر ڈالتے ہیں جن پر کُچھ آیات اور پاک کلمات لیکھے ھوتے ہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل محمد صدام حسین صدّیقی بارمير
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
جائز ہے جسے کہ قبر میں عہد نامہ رکھتے ہیں مکان کی بنیاد میں کیلے رکھنے کا یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اس سے گھر میں بلا نہیں آئے گی لیکن ان مسلمانوں کو یہ تو معلوم ہے کیلے جس پر ایت لکھی ہے اس کی وجہ سے گھر میں امان رہے گا مگر افسوس یہ نہیں معلوم کہ اللہ و رسول (وعزوجل صلی اللہ علیہ وسلم ) نے یہ حکم نہیں دیا بلکہ حکم یہ دیا ہے کہ قرآن کی تلاوت کی جائے گھروں میں نفل نمازیں پڑھی جائے اس سے حقیقی معنوں میں فائدہ ہوگا نہ کہ کیلے لگانے سے ہاں کیلے لگانے سے دو آدمیوں کا فائدہ ضرور ہوتا ہے ایک دکاندار کا دوسرا عامل صاحب کا
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
Comments
Post a Comment