بچہ دانی نکلوانا فتوی 619
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ
اگر کوٸ ڈاکڑ دوران تولد عورت سے دستخت کروا لے اور رحم کو اپریشن کر کے نکال دے تو عورت کے شوہر بھی راضی تھا تو عورت کےلۓ کیا حکم شرعی ہے اسکی جنازہ کی نماز پڑھے یا نیہں
جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں یہ کہنا کہ مکمل رحم نکال دیا درست نہیں ہے ہاں کسی بیماری کی وجہ سے بچہ دانی نکالی جا سکتی ہے عورت نے اپنی بچہ دانی کیوں نکلوائی اس کا سائل نے کوئی ذکر نہیں کیا بہرحال اگر بغیر عذر کے یہ کام کیا ہے تو سخت گنہگار ہوئی کہ آدمی اپنے جسم کا مالک نہیں جیسا کہ (مجلس شرعی کے فیصلے جلد اول صفحہ 184 )
پر ہے انسان اپنے اعضا کا مالک نہیں تمام اعضا بندے کے پاس اللہ عزوجل کی امانت ہیں! الخ لہٰذا عورت نے یہ کام کیوں کیا اس کی وجہ بیان کی جائے؟ واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 20 ستمبر 2022
Comments
Post a Comment