صدقہ کی رقم گم ؟

​السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔  سوال۔ صدقہ کے پیسے گم ہوجاے کیا حکم ہے عندالشرع

 جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور

غلام محمد ناظم اشرفی دھولپور

وعلکیم السلام 

الجواب 

اگر  مذکورہ شخص نے صدقہ کرنے کی نیت سے  رقم الگ کی تھی، لیکن زبان سے الفاظ ادا کرکے خود پر لازم نہیں کیا تھا، تو صرف صدقہ کی نیت سے رقم الگ کر کے رکھنے سے اس رقم کا صدقہ کرنا لازم نہیں ہوا تھا،  لہٰذا اگر صدقہ کرنے سے پہلے وہ رقم گم ہوگئی ہے تو مزید اتنی رقم کا صدقہ کرنا لازم نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ نیت کی بنیاد پر صدقہ کا ثواب مل جائے گا۔

واللہ اعلم ورسولہ 

ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی

Comments

Popular posts from this blog

راکھی باندھنا حرام ہے

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे