کیا اس کی قربانی ہو سکتی ہے ؟
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں ایک قربانی کا بکرا ہے جس کے پیشاب کی جگہ پر ایک چھوٹا سا چھید ہونے کی وجہ سے اس کا پیشاب نکلتا رہتا ہے جب جانور پیشاب کرنا چاہتا ہے تو اس کو درد محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ پیشاب نہیں کر سکتا ہے اور وہاں پیشاب کا بہرا و ہوجاتا ہے جس کو دبا کر پیشاب نکالنا پڑتا ہے ایسے جانور کی قربانی ہوگی یا نہیں
ابھی جانور کی عمر ١٣ ماہ ہے
ساءیل محمد صدام حسین قادری بامنور راجستھان
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں ابھی قربانی کا وقت باقی ہے تب تک اس کا علاج کروائے ہو سکتا ہے کہ اچھا ہو جائے اس حالت میں اس کے قربانی کرنے کے متعلق فتاوی عالم گیری میں ہے کہ جو عیب ایسا ہو کہ منفعت کو پورا پورا زائل کر دے یا جمال کو پورا پورا زائل کر دے تو وہ قربانی سے مانع ہوتا ہے (فتاوی عالمگیری جلد ۸ صفحہ ۳۹۳) مزکورہ سوال سے یہ ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس جانور کے جمال میں کمی محسوس ہوتی ہے لہاذا یہ اگر ٹھک نہیں ہوتا ہے تو اس کی قربانی کرنا مناسب نہیں
واللہ اعلم ورسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
تاریخ 1 دسمبر ۲۰۲۲
Comments
Post a Comment