اپر مسجد نیچے مدرسہ

السلام علیکم, مفتی صاحب قبلہ 
کیا مسجد کو اس انداز سے بنایا جا سکتا ہے کہ بالائی منز لیں برائے نمازاور تحتانی وزیریں منزل میں مدرسہ کا قیام ،پارکنگ ،دکان برائے اخراجات مسجد یا کسی ایسے مقصد کے لئے جومسجد کے مصالح سے متعلق  ہو،توشرعاًدرست ہے
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب وباللہ توفیق  مسجد بنانے سے پہلے یہ سب بنا سکتے ہے  مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے اس تعمیر میں مسجد کے نیچے ان مواقع میں دکانیں بنائی جا سکتی ہے   (مگر ) یہ دکان بنانا اس زمین کو  مسجد کرنے سے قبل ہو (فتاوی امجدیہ جلد سوم صفحہ۱۴۵) 
خلاصہ یہ جب جائز ہے کہ زمین لیتے وقت یہ نہ نیت ہو کہ اپر مسجد اور نیچے مدرسہ یا دکانیں بنائے گے  جب زمین مسجد کے لئے وقف ہو گئی تو اب کچھ نہیں کر سکتے البتہ واقف نے ان شرائط کے ساتھ زمین وقف کی ہو 
واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 6 دسمبر 2022


Comments

Popular posts from this blog

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

راکھی باندھنا حرام ہے