عادت سے پہلے حیض بند ختم ؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
میرا یہ سوال ھے عورت کو جو دن آتے ھیں 7 دن ھوتے ھیں کسی کا خون 3 دن تک آتا اب وہ غسل کر کے نماز تلاوت کر سکتی ھے یا 7دن پورے کرے جواب عطا فر ما دیں شکریہ
محمد طاہر کہروڑپکا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں عورت کو حیض آنا کبھی عادت کے مطابق ہو اور کبھی عادت کے خلاف ہو جائے اور کم از کم مدت سے کم پر خون ختم ہو تو وضو کرے گی اور نماز پڑھے گی تنویر الابصار جلد اول میں ہے کم از کم مدت سے کم پر وہ خون ختم ہو گیا تو وضو کرے گی اور نماز پڑھے گی (تنویر الابصار جلد اول صفحہ 640 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 1 جنوری 2023
Comments
Post a Comment