سناہےآپ ہرعاشق کےگھرتشریف لاتےہیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہماری یعنی عاشق مصطفیٰ کی سجائ گئی ہر دینی مجالس میں ضرور تشریف لاتے ہیں
یہ عقیدہ کس فرقہ کا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا
وعیکم السلام
الجواب
کہیں ہمارے گھر کی دیواروں اور پردوں وغیرہ پر جانداروں کی تصویریں تو نہیں بنی ہوئیں جن کے بارے میں آقائے دو جہاں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ ’’جس گھر میں تصویریں ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ “ ([iii])
اے عاشقانِ رسول! پیارے مدنی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمد پر انہیں مرحبا کہنے اور استقبال کرنے کی تیاری تو ہمیں کرنی ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سوچئے کہ ہر روز صبح و شام نیز پیر اور جمعرات کے دن الگ جبکہ جمعۃُ المبارک کے دن ہمارے ہفتہ بھر کے اعمال ان کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں۔ وہ کریم آقا جو دنیا میں تشریف لاتے ہی ہماری مغفرت کی دعائیں مانگنے لگے ، جو ساری عمر راتوں کو اٹھ اٹھ کر ہماری بخشش کے لئے اپنے رب کی بارگاہ میں آنسو بہاتے رہے ، جب وہ دیکھتے ہوں گے کہ ان کا ایک امتی ان کے دوسرے امتی کو دھوکا دے رہا ہے ، اس کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے ، اس پر ظلم کررہا ہے ، اسے گالی دے رہا ہے ، اس کی عزت پر ڈاکہ ڈال رہا ہے ، اسے رُسوا کرنے پر تُلا ہوا ہے ، اس کی غیبت کررہا ہے یا خود ہی اپنے طور پر وہ بے حیائی و بے شرمی والے مختلف کاموں میں مصروف ہے ، تو ذرا سوچئے کہ ان اعمال کو دیکھ کر اُمت کے غم خوار نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر کیا گزرتی ہوگی؟
افسوس ہے ایسے امتی پر جو اپنے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راحت و سکون پہنچانے کے بجائے انہیں تکلیف و غم پہنچائے ، وہ کریم اور مہربان نبی تو پیدا ہوتے وقت ، اپنی پوری ظاہری حیاتِ طیبہ میں ، اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت ، اپنی قبرِ اطہر میں اور قیامت کے ہولناکیوں سے بھرے ہوئے دن میں بھی اپنے امتیوں کو نہ بھولیں مگر ان کا کلمہ پڑھنے والے ، اپنے آپ کو ان کا عاشق کہنے والے اپنی عادات و اَطوار کے ذریعے انہیں تکلیف ہی پہنچاتے رہیں۔
میری تمام عاشقانِ رسول سے فریاد ہے! حُضور جانِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت میں ڈوب کرنعتیں سنتے اور پڑھتے رہئے ، ان کے ذِکْر کی محفلوں کو سجاتے رہئے ، مسلمان کو تکلیف دینا یقیناً اپنے نبی کو ایذا دینا ہے اس سے خود کو بچاتے رہئے ، ہر طرح کے غیر شرعی اور بےحیائی والے کاموں سے بچتے رہئے ، اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو سنّتوں کی خوشبوؤں سے مہکاتے رہئے ، اپنے نبی کی لائی ہوئی شریعت کی ہر جگہ اور ہرحال میں پاسداری کرتے رہئے ، نیز ہوسکے تو اپنی اور اہلِ خانہ کی اصلاح کے لئے اپنے گھر میں صرف مدنی چینل ہی چلاتے رہئے۔ اللہ کریم اپنے محبوبِ عظیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے ہمیں حقیقی عاشقِ رسول بننےکی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مضمون حضرت مولانا حاجی عمران رضا عطاری
Comments
Post a Comment