ختنہ کروانا سنت ہے ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسلہ کے بارے میں کہ

*١: جو مسلمان حضرات خطنہ نہیں کراتے ہیں ان کے لئے شرعی حکم کیا ہے اور عذاب اخرت و نار کیا ہوگا؟*

*٢: ختنہ کے مطلق حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب کے کیا اقوال ہیں؟*

*٣: حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آج کے زمانہ میں استعمال کیے جانے والے آلہ کیا تھے؟*

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب  فراہم فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں.

ساںٔل محمد سلطان احمد ممبئی
وعلیکم السلام 
الجواب 
  ختنہ سنت ہے اور یہ شعار اسلام میں   ہے کہ مسلم وغیرمسلم میں   اس سے امتیاز ہوتا ہے اسی لیے عرف عام میں   اس کو مسلمانی بھی کہتے ہیں  ۔

                صحیح بخاری و مسلم میں   ابوہریرہ      رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول  اﷲ          صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم  نے فرمایاکہ ’’حضرت ابراہیم خلیل  اﷲ  علیہ الصلاۃ وا لسلام نے اپنا ختنہ کیا، اس وقت ان کی عمر شریف اسّی ۸۰ برس کی تھی۔‘‘  (3)

          مسئلہ ۱:  ختنہ کی مدت سات سال سے بارہ سال کی عمر تک ہے اور بعض علما نے یہ فرمایا کہ ولادت سے ساتویں   دن کے بعد ختنہ کرنا جائز ہے۔ (4) (عالمگیری)
 ۵:  بوڑھا آدمی مشرف باسلام ہوا جس میں   ختنہ کرانے کی طاقت نہیں   تو ختنہ کرانے کی حاجت نہیں  ۔ بالغ شخص مشرف با سلام ہوا، اگر وہ خود ہی اپنی مسلمانی کرسکتا ہے تو اپنے ہاتھ سے کرلے ورنہ نہیں  ، ہاں   اگر ممکن ہو کہ کوئی عورت جو ختنہ کرنا جانتی ہو، اس سے نکاح کرے، تو نکاح کرکے اس سے ختنہ کرالے۔ (1) (عالمگیری)
بہار شریعت باب ختنہ)
صحیح بخاری

حدیث نمبر: 6298

میں ہے
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) نے اسی  (80)  سال کی عمر میں ختنہ کرایا اور آپ نے قدوم‏‏‏.‏  (تخفیف کے ساتھ)   (کلہاڑی)  سے ختنہ کیا۔   ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے مغیرہ نے بیان کیا اور ان سے ابوالزناد نے بالقدوم‏‏.‏  (تشدید کے ساتھ بیان کیا) ۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
۔مشکوٰۃ المصابیح

حدیث نمبر: 4488


یحیی بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے سعید بن مسیّب کو بیان کرتے ہوئے سنا، ابراہیم خلیل الرحمن سب سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے مہمان نوازی کی، انہوں نے سب سے پہلے ختنہ کیا، سب سے پہلے اپنی مونچھیں کتریں، سب سے پہلے بڑھاپا دیکھا تو عرض کیا، اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ابراہیم! وقار ہے۔ عرض کیا، اے میرے رب! میرے وقار میں اضافہ فرما۔     صحیح، رواہ مالک
۔واللہ اعلم ورسولہ 
ابو احمد ایم جے اکبری 


Comments

Popular posts from this blog

راکھی باندھنا حرام ہے

کیا حضور پر جادو کا اثر ہوا تھا

जो निकाह पढ़ाए वहीं दस्तखत करे