صدری کے بٹن کھلے ہو تو؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا نماز میں کرتے کے سب بٹن بند ہو اور اس پر پہنی ہوئی صدری کے بٹن لگانا ضروری ہے
مکمل تفصیلات کے ساتھ بیان فرمائیں
محمد جمال الدین اکبری کھوکھا جالور راجستھان
وعلکیم السلام
الجواب وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں صدری کے بٹن کھلے ہے تو کوئی حرج نہیں امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہے اگراوپر سے انگرکھا پہنا ہے یااتنے بوتام لگالئے کہ سینہ یاشانہ ڈھک گئے اگرچہ اوپر کا بوتام نہ لگانے سے گلے کے پاس کا خفیف حصہ کھلارہا یاشانوں پرکے چاک بہت چھوٹے چھوٹے ہیں کہ بوتام نہ لگائیں جب بھی کرتا نیچے ڈھلکے گا شانے ڈھکے رہیں گے توحرج نہیں، اسی طرح انگرکھے پرجوصدری یاچغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میںاُن کا کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں بھی حرج نہیں ہوناچاہئے کہ یہ خلافِ معتاد نہیں { فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ 71}
واللہ اعالم ورسولہ
ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
Comments
Post a Comment