کافر اور منافق ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلے کے بارے میں کہ
منافق اور کافر میں کیا فرق ہے
اور کیا ہر منافق کو کافر کہہ سکتے ہیں
حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
ساںٔل محمد سلطان احمد ممبئی
وعلیکم السلام
*الجواب*
"کافر"وہ شخص ہےجودین اسلام کو ظاہراً وباطناً ماننے والانہ ہو۔ "زندیق" وہ شخص ہے جوزبان سےتومسلمان ہونےکااقرارکررہاہو لیکن احکامِ اسلام کی باطل تاویل کرتاہو۔ "مرتد" وہ شخص ہےکہ اپنی مرضی اوررضامندی سےاسلام قبول کرنےکےبعداسلام سے پھرجائے۔
” ملحد“ لغوی تعریف کے اعتبار سےتو کفر کی تمام اقسام کو شامل ہے اور اصطلاحی معنی کے اعتبار سےاس شخص کو کہا جاتا ہے جو بظاہر تو دین حق کا اقرار کرتا ہے، لیکن ضروریات دین میں سے کسی امر کی ایسی تعبیر وتشریح کرتا ہے جو صحابہ وتابعین نیز اجماع امت کے خلاف ہو ۔ اور" منافق " اس کو کہا جاتا ہے جو زبان سے تو دین حق کا اقرار کرتا ہے، مگر دل سے اس کا منکر ہو۔ ( فتاوی شامی، جلد 4، ص: 334} ہر منافق کو کافر نہیں کہہ سکتے
واللہ اعالم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری
Comments
Post a Comment