کیا امام مہدی حنفی مقلد؟
کیا امام مہدی حنفی مقلد ہوں گے
کیا فرماتے ہے مفتیان کرام زید نے تقریر میں کہا کہ حضرت خضر علیہ السلام نے امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے احکام شریعت سیکھیں پھر وہ انہوں نے ابوالقاسم القیشری کو سکھائے اور قیشری نے ان کے متعلق کتابیں لکھیں جنھیں ایک صندوق میں رکھا اور پھر انہوں نے بعض مریدین کو کہا کہ انہیں دریا میں ڈال دو حضرت عیسٰی علیہ السلام نزول کے بعض دریا سے نکالیں گے اور اس کے مطابق فیصلہ کریں گے جواب بحوالہ عنایت فرمائیں سائل محمد علی امام نوینال مندرا کچھ گجرات
الجواب وباللہ توفیق زید کا یہ واقعہ بیان کرنا ناجائز ہے یہ واقعہ باطل ہے اس کی کوئی سند نہیں علامہ شامی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے یہ کلام باطل ہے اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور اس واقعہ کا حکایت کرنا بھی جائز نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا رد کرنا ہو جیساکہ طحطاوی ، نے وضاحت کی ہے انہوں نے اس قول کے رد اور ابطال میں طویل بحث کی ہے ادھر رجوع کرو ( فتاوی شامی جلد اوّل صفہ ۱۵۵)
خلاصہ کلام زید اس طرح کے جھوٹے واقعات بیان کرنے سے توبہ کرے
واللہ اعالم ورسولہ
ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
Comments
Post a Comment